احمد اور صوفی کی دنیا کے سلسلۂ اوّل کے بعد اب بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کے لیے سلسلۂ دوم پیش کیا گیا ہے، جو 28 منفرد کہانیوں پر مشتمل ہے۔ ہر کہانی نہایت دلکش اور بے مثال انداز میں تحریر کی گئی ہے جو خوبصورت انداز میں بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کرتی ہے۔احمد اور صوفی کے ساتھ ساتھ بچے بھی قرآنِ پاک اور حدیثِ رسول ﷺ کی روشنی میں بہت سی اہم اسلامی تعلیمات سے روشناس ہوں گے۔ ان دلچسپ کہانیوں کو پڑھ کر نہ صرف بچے اسلام کے بارے میں جانیں گے بلکہ اخلاقی اقدار بھی سیکھیں گے، جو ان کی آئندہ زندگی میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔کہیں بچے توحید، شرک، نماز کی فرضیت اور زکوٰۃ کے بارے میں جانیں گے، تو کہیں عیدین جیسے خوبصورت اسلامی تہواروں کے بارے میں پڑھیں گے۔تو آئیے، ایک بار پھر احمد اور صوفی کی دنیا میں چلتے ہیں۔