سرکار دو عالم ؐ کا شمار بچوں کے لیے سیرت کی چند اہم کتابوں میں ہوتا ہے ۔محمد حسین حسّان ندوی جامعی (سابق ایڈیٹر پیامِ تعلیم )کی یہ کتاب سب سے پہلے ۱۹۳۲ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس کتاب میں سیرت النبی ﷺ کے تمام پہلووں کے علاوہ عرب کی تاریخ، زمانہ جاہلیت میں عرب کا جغرافیہ، تہذیب و تمدن اور معاشرتی حالات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا متن آسان فہم ہے تاکہ بچوں اور نئے پڑھنے والوں کو اسے سمجھنے اور سیرت کی روشن کرنوں سے اپنے سینے منور کرنے میں آسانی ہو۔