
User Rating
Expert Rating 6 out of 10
Expert Rating 6 out of 10
User Rating
Genre: Picture Book, Fable, Moral
Keywords: Friendship, Story with lesson, Fun, Moral, Imagination
ننھی کیکڑی کلیو سمندر کے نیچے رہتی ہے، اور وہ بہت، بہت شرمیلی ہے۔ ننھی مچھلیاں پکڑم پکڑائی کھیلتی ہیں، انکی آکٹوپس کرتب دکھاتا ہے، لیکن کلیو اپنے پتھر کے پیچھے چھپ کر بس دیکھتی رہتی ہے۔ ایک دن ایک ننھی وہیل، مائرا، سمندر میں آتی ہے۔ وہ نئی ہے، اکیلی ہے، اور کوئی اسے سلام نہیں کرتا۔ کلیو جانتی ہے کہ اکیلا ہونا کیسا لگتا ہے۔ کیا وہ ہمت کر کے پتھر کے پیچھے سے باہر آئے گی؟ یہ پیاری سی تصویری کہانی چار سے سات سال کے بچوں کے لیے ہے۔ یہ شرمیلے بچوں کو ہمت دیتی ہے، اور سکھاتی ہے کہ ایک چھوٹا سا لفظ ”سلام“ ایک بڑا دوست بنا سکتا ہے۔ اس کتاب میں آسان اردو کے چھوٹے چھوٹے جملے ہیں، جو بچوں کو پڑھ کر سنانے کے لیے بہت اچھے ہیں۔ یہ دوستی، ہمت اور نئے دوستوں کا خیال رکھنے کی کہانی ہے۔ ہر صفحے پر سمندر کی خوبصورت، رنگ برنگی تصویریں ہیں۔ سونے سے پہلے پڑھنے کے لیے ایک پیاری کہانی۔