ملک خوارزم کے شاہ زادےمنیر شامی کی شادی، شاہ آباد کی شاہزادی حسن بانو سےاس وقت تک نہیں ہو سکتی، جب تک شہزادی کو اس کے سات سوالوں کے جواب نہ مل جائیں۔ ان سات سوالوں کے جواب ڈھونڈنے نکلا ہے حاتم طائی، جو اپنی حقیقی، تاریخی شخصیت رکھنے کے باوجود، ایک افسانوی کردار سمجھا جاتا ہے۔ حاتم طائی کون تھا؟ اس کی وجہِ شہرت کیا ہے۔ شہزادی کے سات سوال کیا تھے؟ کیا حاتم ان کے جواب ڈھونڈ پایا؟ یہ جاننے کے لیے، آئیے کتاب پڑھتے ہیں۔