Expert Rating 0 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale, Fable, Adventure,
Keywords: Action, Bedtime Stories, Friendship,
بیسویں صدی میں بچوں کے ادب میں ہینس کرسچین اینڈرسن کا ایک بہت بڑا نام ہے جنھوں نے بچوں کے لیے بے بہا ادب تخلیق کیا۔ آج بھی ان کی لکھی گئی پریوں کی کہانیاں بہت مشہور ہیں اور ایک صدی گزرنے کے بعد بھی یہ کہانیاں اتنا ہی لطف دیتی ہیں۔ الف لیلہ ادب کے ایسے ہی اثاثے کو نسلِ نو تک پہنچانے کی ایک کڑی ہے جس میں ایسی کہانیوں اور اس کے علاوہ عالمی ادب کو محاوراتی اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے تا کہ آج کے بچوں کی اردو ادب تک رسائی آسان اور یقینی بنائی جا سکے۔ عظیم سمندری اژدھا بھی ایسی ہی ایک دل چسپ ترجمہ شدہ کہانی ہے۔ کہانی پڑھیے اور جانیے کہ ننھی مچھلی کے والدین آخر کہاں تھے؟ ننھی مچھلی جب اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ تھی تو سمندر میں کس چیز نے حملہ کیا؟ کیا وہ کوئی شارک تھی یا کوئی اور سمندری مخلوق؟ کیا انسانوں نے بھی سمندر میں ایسی چیزیں بھیج رکھی ہیں جو سمندری جانوروں کے ذہن میں سوال کھڑے کر دیتی ہیں؟ اس گتھی کو ننھی مچھلی نے کیسے سلجھایا اور جل گائے نے اس کی کیا مدد کی؟