Expert Rating 0 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale, Fable, Adventure,
Keywords: Bedtime Stories, Classic,
سطح سمندر سے نیچے بہت نیچے ایک خوب صورت عالی شان محل ہے جس میں دادی اپنی چھے سمندری پوتیوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ تمام سمندری شہزادیاں بے حد خوب صورت ہیں لیکن سب سے چھوٹی کی خوب صورتی کی مثال نہیں ملتی ہے ۔تمام شہزادیوں کو پندرہ سال کی عمر میں سطح سمندر سے اوپراٹھنے کی اجازت ملتی ہے ۔وہ واپس آتی ہیں تو ان کے پاس اپنی بہنوں کو بتانے کےلیے بہت کچھ ہوتا ہے ۔ سب سے آخر میں چھوٹی شہزادی سطح آب سے اوپر آتی ہے اور سمندر میں ایک بحری جہاز کو ڈوبتا ہوا دیکھتی ہے اس بحری جہاز میں اس کی نظر ایک شہزادے پر پڑتی ہے ۔کس طرح جل پری شہزادے کی جان بچاتی ہے ؟ شہزادے کو پانے کے لیے جادوگرنی سے ایک طلسماتی گھونٹ لیتی ہے ۔طلسماتی گھونٹ پینے سے شہزادی کے اند رکیا تبدیلی رونما ہوتی ہے ؟طلسماتی گھونٹ کے بدلے شہزادی کو اپنی کون سی چیز قربان کر نا پڑتی ہے ؟ یہ سب جاننے کے لیے کہانی پڑھیں۔