
User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Textbooks
Keywords: Textbook, Story with lesson, Moral, Islamic
اسلامیات کی تعلیم ناصرف ہماری قومی شناخت کے لیے ناگزیر ہے بلکہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ اسلامیات کی کتابیں بالعموم معلومات کا ذخیرہ تو ہوتی ہیں لیکن ان کتب میں طلبہ کو دین سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب نہیں دی جاتی۔ ایک معیاری اسلامیات کی کتاب مرتب کرتے وقت اس امر کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ وہ طلبہ میں مثبت اندازِ فکر پیدا کرے اور اُن کے اذہان میں دین کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات اور ابہام کو مؤثر انداز میں رفع کر سکے۔ احیا ایجوکیشن سروسز نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسی کتب تشکیل دی ہیں جو ناصرف اُسلوب کے اعتبار سے جدت رکھتی ہیں بلکہ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ یہ کتاب روایتی اسلامیات کی کتب سے منفرد اور جدید تعلیمی تقاضوں کے اعتبار سے ممتاز ہے۔ اس کتاب کو ترتیب وتشکیل دیتے وقت انتہائی دیدہ زیب اور دلچسپ رکھا گیا ہے تا کہ وہ بچوں کو پڑھنے پر مجبور کر دے۔اس کی ترتیب میں طلبہ کی عمر، ذہنی استعداد اور فہم کی سطح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، اور اس ضمن میں ایمانیات، عبادات ، سیرتِ نبوی کے مختلف پہلوؤں، اخلاقیات ،انبیاکرام علیھم السلام اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلامی تعلیمات سے متعلق موضوعات کو چوتھی جماعت کے طلبہ کے لیے دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے تا کہ طلبہ کو بنیادی تصورات کی واضح تفہیم اور دینی تعلیمات کا بامعنی ادراک پیدا ہو سکے۔ اسی طرح کوشش کی گئی ہے کہ مشقی سوالات اور سرگرمیاں محض حافظے کی جانچ کی بجائے تنقیدی سوچ اور متعین تعلیمی نتائج کے حصول کو یقینی بنانے میں معاون ہوں۔