
User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Textbooks
Keywords: Textbook, Story with lesson, Moral, Islamic
اسلامیات کی تعلیم ناصرف ہماری قومی شناخت کے لیے ناگزیر ہے بلکہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ اسلامیات کی کتابیں بالعموم معلومات کا ذخیرہ تو ہوتی ہیں لیکن ان کتب میں طلبہ کو دین سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب نہیں دی جاتی۔ ایک معیاری اسلامیات کی کتاب مرتب کرتے وقت اس امر کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ وہ طلبہ میں مثبت اندازِ فکر پیدا کرے اور اُن کے اذہان میں دین کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات اور ابہام کو مؤثر انداز میں رفع کر سکے۔ احیا ایجوکیشن سروسز نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسی کتب تشکیل دی ہیں جو ناصرف اُسلوب کے اعتبار سے جدت رکھتی ہیں بلکہ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ دہائیوں پرانے گھسے پٹے اسلوب کے برعکس کتاب کو متنوع رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جو طلبہ کو اپنی گرفت میں لے سکے۔ اس کتاب کو ترتیب وتشکیل دیتے وقت انتہائی دیدہ زیب اور دلچسپ رکھا گیا ہے تا کہ وہ بچوں کو پڑھنے پر مجبور کر دے کہ یہی پہلا قرینہ ہے۔ایک انتہائی اہم امر یہ بھی ہے کہ کتاب بچوں کی ذہنی سطح سے مطابقت رکھتی ہے ، کیونکہ معلومات کتنی بھی دلچسپ اور اہم کیوں نہ ہوں اگر بچہ انھیں جذب نہ کر سکے تو تمام کوششیں لاحاصل ہو جاتی ہیں۔اس ضمن میں ایمانیات، عبادات ، سیرتِ نبوی کے مختلف پہلوؤں اور اخلاقیات سے متعلق موضوعات کو پہلی جماعت کے طلبہ کے لیے دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح کوشش کی گئی ہے کہ نصابی امشاق میں طلبہ کی قوتِ حافظہ کی جانچ کی بجائے حاصلاتِ تعلم اور بنیادی تصورات کو ذہن نشین کرایا جا سکے۔