میمونہ اپنے ماں باپ کی لاڈلی بیٹی تھی ۔ اس کا بڑا بھائی اس پر جان چھڑکتا تھا ۔ میمونہ بہت پیاری بچی تھی مگر اس کی ایک بری عادت تھی کہ وہ بہت لا پروا تھی۔ امی ابو اس کی ہر خواہش پوری کرتے مگر وہ کسی کی بات پر کان نہ دھرتی ۔ ضد کرکے کوئی نیا کھلونا لیتی اور کچھ دن بعد اسے لاپروائی سے پھینک دیتی۔ میمونہ کو اس بری عادت سے نجات دلوانے کے لیے دادی جان اورابو نے کیا ترکیب لڑائی؟کیا میمونہ کو اپنی غلطی کا احسا س ہوا ؟یہ جاننے کےلیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں۔