عام طور پر کتابوں میں بچے کو نسبتاً ثقیل اور خشک مضامین پڑھنے کو ملتے ہیں جس کی طرف دلچسپی پیدا ہونا چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے ممکن ہی نہیں ۔اگر کتاب میں بچے کو متوجہ کرنے کی صلاحیت نہیں تو کتاب کسی صورت زبان سکھانے کے کام نہیں آسکتی۔ اسی آدرش کو مد نظر رکھتے ہوئے احیا ایجوکیشن سروسز نے معیاری درسی کتب کی تیاری کا بیڑہ اٹھایا ہے۔اس کا مقصد بچوں کو نہ صرف اردو زبان سکھانا بلکہ اردو زبان سے جوڑے رکھنا بھی ہے ۔دوسری جماعت (۷ سے ۸ سال تک )کے طلبا کے لیے تالیف شدہ کتاب میں اردو کی کچھ اصناف کا تعارف کرایا گیاہے ۔طلبا کی دلچسپی قائم رکھنے کےلیے کتاب میں کہانیاں بھی شامل کی گئی ہیں ۔کیونکہ بچپن میں سب سے زیادہ متوجہ کرنے والی چیز ’’کہانی‘‘ ہوتی ہے جو نہ صرف بچے کے لیے دلچسپی کاسامان لیے ہوتی ہے بلکہ اس کے تخیل کی آبیاری بھی کرتی ہے ۔کہانیوں کے علاوہ کتاب میں نظمیں ،پہیلیاں اور مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔