Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Textbooks,
Keywords: Bedtime Stories, PoemsStory with lesson
احیا ایجوکیشن سروسز تعلیم کے میدان میں روبہ عمل ایک ادارہ ہے جو اپنی تہذیبی روایت سے جڑے ہر رنگ کو اپنا سمجھتا ہے اور تعلیمی مقاصدکا تعین ازسر نو انھیں پیمانوں پر کرنا چاہتا ہے جو ایک ہزار برس تک ہماری عظمت کے ضامن رہے اور جن کا حصول آج بھی ہمیں پستیوں سے نکالنے کا ایک لائحہ عمل ہے ۔اس سلسلے میں ادارے نے طلبا ء کی اردو زبان کی صلاحیت اور استعداد کو بڑھانے کے لیے بہت محنت سے اردو کے اسباق ترتیب دیے ہیں ۔پہلی جماعت کے طلباء (۶سے۷ سال ) کے لیے کتاب کو تین سہ ماہی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خصوصاً پہلی سہ ماہی میں بچوں کو حروف تہجی کی مددسے الفاظ بنا نا اور لکھنا آسان اور مؤثر انداز میں بتایا گیا ہے ۔اس کتاب میں بچوں کے لیے دلچسپ اور آسان فہم کہانیاں اور نظمیں شامل کی گئی ہیں تاکہ بچوں میں زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اردو ادب سے محبت اور لگاؤ کا احساس بھی پیدا ہو۔ ہر سبق کی تفہیمی مشق اس طرح بنا ئی گئی ہے کہ بچہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو حل کر سکے۔اس کتاب کا مقصد اردو کو بطور زبان سکھانا ہے ۔