ٹپ ٹو ایک پری تھی جس کے ہاں ووفلزنامی ایک چوہا کام کرتا تھا۔ووفلز ناشتے میں پنیر کھانا چاہتا تھا جبکہ ٹپ ٹو اس کی یہ خواہش پوری نہیں کر سکتی تھی ۔ اسی وجہ سے اس نے ٹپ ٹو کا گھر چھوڑ کرچاند پر کام کرنے کا فیصلہ کیاکیونکہ اس نے سنا تھا کہ چاند ہرے پنیر کا بنا ہوا ہے۔ ٹپ ٹو کو اپنے چھوٹے چوہے سے بہت پیار تھا، لیکن وہ یہ بھی جانتی تھی کہ ووفلز بہت ضدی ہے ۔ اس لیے وہ اپنے کزن پوائنٹی کے پاس گئی اور اس سلسلے میں اس سے مدد مانگی ۔ آخر ان دونوں نے کس قسم کا منصوبہ بنایا ؟ کیا ووفلز ٹپ ٹو کے پاس واپس آئے گایا یونہی بھٹکتا رہے گا؟ کیا وہ چاند اور پنیر کی حقیقت جان پائے گا؟ ووفلز کے اس سفر کی روداد جاننےکے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں ۔