Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Islamic,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lessonMoral
علامہ راشد الخیری اردو کے مشہور ادیب، ناول نگار اور صحافی تھے جنہیں ’مصورِ غم‘ کہا جاتا ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے راشد الخیری اپنی سادہ اور پراثر تحریروں کے ذریعے معاشرتی اصلاح اور اسلامی اقدار کے فروغ میں پیش پیش رہے۔ ان کی تحریریں خاص طور پر مسلم خواتین کے مسائل اور حقوق کو اجاگر کرتی ہیں۔آمنہ کا لال ایک اسلامی تاریخی کتاب ہے جو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی زندگی کے اہم واقعات پر مشتمل ہے۔ اس کا مرکزی موضوع رسول اللہ ﷺ کی شخصیت، ان کی تعلیمات اور سیرت و کردار ہے ۔ پانچویں حصے میں نبی کریمﷺ کی مدنی زندگی کے چیدہ چیدہ واقعات بیان کیے گئے ہیں ۔ آئیے حضور پاکﷺ کے حسنِ اخلاق،ازدواجی زندگی ،حقوق ِنسواں کی حمایت ا ور آپﷺ کے حق میں اغیار کی گواہیاں جاننےکے لیے یہ کتاب پڑھتے ہیں ۔