Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Islamic,
Keywords: Bedtime Stories, MoralStory with lesson
نبئ کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکمِ ربّانی بھی۔ قرآن مجید نبئ کریمﷺ کی حیاتِ طیبہ کو ہمارے لیے کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔بعثت سے قبل آپ ﷺکی چالیس سالہ زندگی بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس زندگی میں آپﷺ نے اخلاق کا اعلٰی نمونہ پیش کیا۔ کتاب کے حصہ چہارم میں پہلی وحی کے نزول سے ہجرتِ مدینہ تک کے واقعات مختصراً بیان کیے گئے ہیں۔اعلانِ نبوت سے قبل آپﷺ غارِ حرا میں قیام و مراقبہ اور ذکر وفکر کے طور پر اللہ کی عبادت میں مصروف رہتے، جب جبریلؑ وحی لے کر نازل ہوئے۔ پہلی وحی کے بعد نبوت کا سلسلہ شروع ہوا۔ابتدائی تین سال تک خاموشی اور رازداری کے ساتھ دینِ اسلام کی دعوت دی گئی۔اس دور میں آپﷺ کے چچاابو طالب اور حضرت خدیجہ ؓنے آپﷺ کا بھرپور ساتھ دیا۔جب اہلِ مکہ کی ظلم و زیادتی بڑھ گئی تو اللہ کی طرف سے ہجرتِ مدینہ کا حکم آیا۔چنانچہ آپﷺ حضرت ابو بکرؓ کی معیّت میں مدینہ روانہ ہو گئے۔ نبئ کریمﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے ان واقعات کے متعلق جاننے کے لیے آئیے پڑھتے ہیں۔