
Aam Insaan Ki Kahani
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Moral,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson, Moral,
یہ ایک عام مزدور کی کہانی ہے جو زندگی کے دھارے کے ساتھ بہتا رہتا ہے، وہ دن رات محنت کرتا ہے، مگر اس کی محنت اور قربانیاں کبھی تسلیم نہیں کی جاتیں۔ وہ ایک ایسا انسان ہے جو تعلیم، صحت اور عزت کے خواب دیکھتا ہے، لیکن طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے ’’بِگ وِگ‘‘ (حاکم طبقہ) صرف اپنے مفاد اور بحث و تکرار میں الجھے رہتے ہیں۔جب جہالت، غربت، اور بیماری کی وبا عام انسان کے گھر سے نکل کر پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے، تب جا کر بڑے لوگ گھبرا کر کچھ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں مگر پھر جلد ہی سب بھول جاتے ہیں، یہاں تک کہ اگلی مصیبت آن پہنچتی ہے۔کیا معاشرہ کبھی ایسے عام انسانوں کی قدر کر پائے گا؟ کیا معاشرے کی بنیاد یہی عام لوگ ہیں جنہیں ہم اکثر ’’کوئی نہیں‘‘ سمجھتے ہیں۔ جاننے کے لیے یہ سبق آموز کہانی پڑھیے۔