Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Humor,
پطرس بخاری کا مزاح نگار، مکتوب نگار، افسانہ نگار،تنقید نگاراور شاعر کی حیثیت سےاردو ادب میں ایک الگ مقام ہے۔زیر نظر کہانی میں پطرس بخاری اپنے ’’شریف النفس‘‘ دوستوں کا ذکر کرتے ہیں ۔مصنف کی اہلیہ ان کے تمام دوستوں کو برا سمجھتی تھیں خصوصاً مرزا صاحب کو ۔کبھی بھولے سے نظراٹھا کر مصنف آسمان کی طرف چیل ،کوے گدھ یا شکرے کو دیکھتے تو ان کی بیوی مرزا صاحب کی شان میں قصیدے کیوں پڑھنے لگ جاتیں ؟ آخر ایک دن ایسا کیا ہوا کہ مصنف نے خود بھی اپنے دوستوں سے قطع تعلقی کا مصمّم ارادہ کر لیا ؟ آئیے مصنف کے دوستوں کے بارے میں جاننے کے لیے پڑھتے ہیں ۔