Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Humor,
: احمد شاہ پطرس بخاری خالص مزاح کے علمبردار قلم کار ہیں۔ آپ کی ذہانت کی عکاسی آپ کی وہ تحریریں ہیں جن میں علمی ظرافت، زیر لب تبسم، شوخی، طنز اور مزاح کا بھرپور عکس نظر آتا ہے۔ میبل اور میں ،میں پطرس بخاری نے عورت اور مرد کی نفسیات کی خوب عکاسی کی ہے۔ انھوں نے جس نقطہ نظر کو لفظوں میں مقید کیا ہے وہ دراصل مغرب کی پیداوار ہے۔ جس کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں مرد و عورت مساوی حقوق کے حامل ہیں۔ انھوں نے طنزاً اس حقیقت کو واضح کیا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں تو نہیں البتہ ایک دوسرے کو فریب دینے میں دونوں برابر ہیں۔ دونوں کی سوچ میں فرق ہونے کے باوجود ان کی دوستی کا راز جاننے کے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں۔