Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Prose,
Keywords: Bedtime Stories,
لویزامے الکاٹ ایک معروف امریکی ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعرہ تھیں جو انیسویں صدی کے آخر میں شائع شدہ اپنی مشہور ِ زمانہ تصانیف ’لٹل وومن‘اور ’ لٹل مین ‘کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔ یہ دلکش سوانح عمری ان کی ابتدائی زندگی کا ایک واقعہ بیان کرتی ہے، جب چھوٹی لویزاگھر سے بھاگ گئیں اور ان کے متفکر والدین نے ایک منادی کی مدد سے انہیں ڈھونڈ نکالا۔ کیااس دوران انہیں کسی حقیقی خطرے کا سامنا ہوا؟ ان کی والدہ نے انہیں دوبارہ بھاگنے سے روکنے کے لیے کیا تدابیر اختیار کیں؟یہ دلچسپ سوانح عمری پڑھیں اور جانیں کہ کس طرح بچپن کے یہ تجربات امریکہ کی ایک محبوب مصنفہ کی شخصیت کو تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوئے۔