بيسويں صدی ميں بچوں کے ادب ميں ہينس کرسچين اينڈرسن ايک بہت بڑا نام ہے جنهوں نے بچوں کے ليے بے بہا ادب تخليق کيا۔ آج بهی ان کی لکهی گئی پريوں کی کہانياں بہت مشہور ہيں اور ايک صدی گزرنے کے بعد بهی اتنا ہی لطف ديتی ہيں۔ الف ليلہ ادب کے ايسے ہی اثاثے کو نسلِ نو تک پہنچانے کی ايک کڑی ہے جس ميں ايسی کہانيوں اور اس کے علاوه عالمی ادب کو محاوراتی اردو زبان ميں ترجمہ کيا گيا ہے تا کہ آج کے بچوں کی اردو ادب تک رسائی آسان اور يقينی بنائی جا سکے۔ ’’ خیالی پلاؤ‘‘ بهی ايسی ہی ايک دل چسپ ترجمہ شده کہانی ہے۔ کہانی پڑهيے اور جانيے کہ کس طرح چوہیوں نے اپنے بادشاہ کی شرط پوری کرنے کےلیے مہم شروع کی ؟ اس سفر کے دوران انہوں نے کیا کیا دیکھا ؟ کس طرح بونوں نے چھوٹی چوہیا کی مدد کی ؟ اور ان چوہیوں کی مہم جوئی کا کیاانجام ہوا؟یہ سب جاننے کےلیے پڑھیے یہ کہانی۔