User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Fable,
Keywords: Bedtime Stories, Comedy,
رتن ناتھ سرشار کا تخیل لکھنؤ کی قدیم تہذیب میں رنگا ہوا تھا وہ اس کے ہر پہلو، ہر گوشے کے رمز شناس تھے اور اس کی مصوری پر حاکمانہ قدرت رکھتے تھے لیکن جب وہ اس دائرے سے باہر قدم رکھتے تو انکا قلم بے زبان سا ہوجاتا۔سرشار نے اپنی نثر میں مشکل اور ثقیل الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ خاص کر فارسی الفاظ کےاستعمال کی وجہ سے ان کی نثر مشکل ہوگئی ہے۔ اسی طرح انہوں نے فارسی اشعار کو بھی شامل کیا ہے۔ لیکن سرشار کی نثر کی خصوصیت یہ ہے کہ مشکل ہونے کے باوجود ان کی نثر میں ایک الگ طرح کا حسن اور رنگینی موجود ہے جو قاری کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔زیر نظر کہانی ان کی فارسی سے اردو زبان میں کی گئی ترجمہ شدہ کہانیوں میں سے لیے گئی ہے ۔کیسےجنگل کے طاقتور بادشاہ کو ایک انسان نے اپنی قید میں کر لیا؟ باقی جانوروں کے ساتھ انسان نے کیا کیا ؟ جانوروں کی انسان کے بارے میں کیا رائے تھی؟ آئیے جاننے کے لیے کہانی پڑھتے ہیں ۔