User Rating
Expert Rating 0 out of 10
User Rating
Genre: Fable,
Keywords: Bedtime Stories, Comedy,
پنڈت رتن ناتھ سرشار ایک مضمون نگار تھے۔ وہ اپنی خداداد قابلیت کی وجہ سے جلد ہی شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئے۔انھوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں کچھ عرصہ مترجم کی حیثیت سے بھی کام کیا۔پنڈت رتن ناتھ نے الف لیلہ کا فصیح و بلیغ اردو زبان میں ترجمہ کیا جو بذاتِ خود ایک شاہکار مانا جاتا ہے۔زیر نظر کہانی اسی داستان سے ایک اقتباس ہے ۔جس میں بیان کیا گیا ہے کہ طاؤس کا ایک جوڑا کسی سمندر کے کنارے رہتا تھا ۔ دونوں کھانے پینے کےلیے اڑتے اور واپس اپنے گھونسلے میں آجاتے مگر ایک بار انہیں کچھ خطرہ محسوس ہوا تو انہوں نے ہجرت کر لی۔اب وہ ایک جزیرے میں رہنے لگے ۔ ایک دن انہیں ایک بط ملا جو خوف سے کانپ رہا تھا۔ مور کے پوچھنےپربط نے خوف کی کیا وجہ بتائی؟بط کو شیر نے کیا روداد سنائی؟گدھا،گھوڑااور اونٹ کس سے خوفزدہ تھےاور کیوں ؟ان تمام جانوروں کو ان کے باپ دادا نے کیا نصیحتیں کی تھیں ؟ یہ جاننے کے لیے کہانی پڑھیے۔