Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Adventure,
Keywords: Classic, Imagination
گل چاندنی برف کی قید سے تنگ آ کر موسم گرما کو دیکھنے کے لیے شدت سے بے تاب تھا۔جب بھی سورج کی کوئی نئی کرن اس کے پاس آتی تو وہ اس سے ہمیشہ ایک ہی سوال پوچھتا کہ گرمی کے آنے میں کتنے دن باقی ہیں۔ آخر ایک دن سورج کی تپش نے برف کو پگھلا دیا اور اس کی کرنیں زمین کی گود میں لیٹے پھول تک جا پہنچیں جس کی وجہ سے وہ وقت سے پہلے برف کا سینہ چیرتا باہر نکل آیا۔ لیکن باہر آتے ہی ایک بچہ اسے توڑ کر اپنے گھر لے گیا۔ بچے کے گھر میں پھول کی حفاظت کون کرے گا؟ کیا وقت سے پہلے کھل جانے والا گل چاندنی اپنی خوب صورتی اور دلکشی برقرار رکھ پائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ہنس کرسچن اینڈرسن کی دل کو چھو لینے والی کہانی پڑھیے۔