کسی غریب آدمی کے چار بیٹے تھے ۔جب وہ بوڑھا ہو گیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو باہر کی دنیا میں جاکر کوئی ہنر سیکھنے کا کہا۔ چاروں ایک سال بعد ایک جگہ اکٹھا ہونے کا وعدہ کرکے اپنے اپنے راستے پر چل پڑے ۔ جب وہ واپس آئے تو ان کے پاس کیا ہنر تھے؟بوڑھے آدمی نے کیسے ان چاروں کا امتحان لیا؟اسی دوران انہیں بادشاہ کی پریشانی کی خبر ملی تو چاروں بھائیوں نے کیسےبادشا ہ کی مدد کی ؟بدلے میں بادشاہ نے ان کو کیا انعام دیا ؟ آئیے جانتے ہیں ۔