Aamina Ka Laal Part 1

Aamina Ka Laal Part 1

Ehya Publications

Expert Rating 10 out of 10

Aamina Ka Laal Part 1

Expert Rating 10 out of 10

User Rating

Publish Date: 13 Jan 2025
No. of Pages: 32
No. of Pages: 32
Publish Date: 02-02-2025

Genre: Islamic,

Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson

علامہ راشد الخیری کا اصل نام محمد الراشد تھا مگر راشد الخیری کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ نہ صرف ایک کامیاب ناول نگار، ہمدرد نسواں اور مصلح قوم تھے بلکہ ایک بلند پایہ مؤرخِ اسلام اور فلسفی بھی تھے۔ علامہ راشد الخیری کے ناولوں اور افسانوں کا غور سے مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا کہ اُنھوں نے حیاتِ انسانی کے متعلق اس قدر حکیمانہ نکتے بیان کیے ہیں کہ اُن پر عمل درآمد سے یقیناً نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ زیرِ نطر کتاب’’آمنہ کا لال‘‘ حضورﷺ کی سیرت نگاری پر مشتمل ہے جس میں آپؐ کی حیاتِ مبارکہ اور معجزات کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب کے اس پہلے حصے میں علامہ نہایت پُر اثر انداز میں حضور ﷺ کی آمد سے قبل عرب کی حالتِ زار بیان کرتے ہیں کہ وہ سرزمین جو انبیا کا گہوارہ تھی، اب گمراہی نے وہاں نیک و بد کی تمیز اُٹھا دی تھی اور ہر سُو جہالت چھائی تھی حتٰی کہ وہ ساعت آن پہنچی جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ظہور ہوا۔ پھر مختصراً حضورﷺکے خاندان کے متعلق بتایا گیا ہےکہ آپ ﷺکے آباؤاجداد کو مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشرتی لحاظ سے پورے عرب میں ادب و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آئیے پڑھتے ہیں۔

More Like This

Sign Up for the Latest

Books & Updates!