Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Contemporary Fiction,
Keywords: Bedtime Stories, ClassicFamily
مرزا ادیب ایک ممتاز اردو افسانہ نگاراور ڈراما نویس تھےجن کی تحریریں سماجی مسائل کی عکاسی کرتی ہیں ۔ زیر ِنظر کہانی ایک مصنف کی وفات کے بعد اس کے بیوی بچوں کی مالی مشکلات کے متعلق ہے ۔مرحوم کا قلمی نام وجاہت نواز تھا اور وہ اپنی زندگی کے انتالیس برس گزار کر خالق حقیقی سے جاملا۔ ایک دن مرحوم کی بیوی اس کے مطالعے کے کمرے میں گئی جہاں اس کی تحریر کردہ کتابیں اور مسودے پڑے تھے ۔وہاں بیوی کو ایسا کیا ملا کہ وہ پریشان ہوگئی؟ بیوی کی پریشانی اور مصنف کے مختصر حالات زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں ۔