User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Contemporary Fiction,
Keywords: Bedtime Stories,
اردو میں پیروڈی کی پہلی باقاعدہ کوشش پطرس کا مضمون ”اردو کی آخری کتاب“ ہے۔ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے مولانا محمدحسین آزاد سے (۱۹۶۳ءمیں) ایک سلسلہ وار نصاب مرتب کرایا تھا۔ جو سارے ہندوستان میں لاگو کر دیا گیا تھا۔ اس کتاب کو مسلسل پرھنے سے جو اذہان بیزار ہو چکے تھے۔ وہ پطرس کی پیروڈی پڑھ کر تازہ دم ہو گئے۔ اس پیروڈی کو لکھتے وقت پطرس کے سامنے اصلاحی پروگر ام نہ تھا صرف تفریحی مقصد پیش نظر تھا جو بڑی عمدگی سے پورا ہوا یہ نہایت مختصر پیروڈی ہے جس میں پطرس نے جان ڈال دی ہے اس پیروڈی کا پور ا لطف اس وقت آتا ہے جب اردو کی پہلی کتاب کو سامنے رکھا جائے پھر پطرس کی ذہنی رسائی کی داد دینی پڑتی ہے۔اسی کتاب سے کچھ مضامین لیے گئے ہیں جن میں ماں کی مصیبت ،بیوی کی خدمت اور دھوبی کا کپڑے دھونا شامل ہیں ۔آئیے مزید جاننے کے لیے کہانی پڑھتے ہیں ۔