صوفی تبسم کے مشہورافسانوی کردار’ ٹوٹ بٹوٹ ‘کی ہر دل عزیز نظمیں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں ۔ زیر نظرکتابچے کی پہلی نظم میں ٹوٹ بٹوٹ کے گھر دو چوہے بطور مہمان آئے تو اس نے کس طرح ان کی خاطر مدارت کی ؟ چوہے ٹوٹ بٹوٹ کی مہمان نوازی سے گھبرا کر کیوں بھاگ گئے ؟چوہوں کی حالتِ زار جاننے کے لیے آئیےنظم پڑھتے ہیں ۔اسی طرح دوسری نظم میں ٹوٹ بٹوٹ کے پاس ایک موٹر کار ہے جس کی شان نرالی ہے ۔ آئیے ٹوٹ بٹو ٹ کی موٹر کار کے بارے میں مزید جانتے ہیں ۔