Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Prose,
Keywords: Bedtime Stories,
شاہد صاحب ایک بڑے اچھے صاحب طرز ادیب تھے۔ دلی کے واقعات کو ٹکسالی زبان میں لکھ کر انہوں نے نہایت بلند مقام حاصل کرلیا ۔ان کے طرز تحریر میں زبان کے چٹخارے کے ساتھ ساتھ بڑی دلکشی اور جاذبیت ہے۔ زیر نظر مضمون میں شاہد احمد دہلوی نے دلی کی جامع مسجد سے لے کر پھولوں کی دُکان تک شام کی چہل پہل کے بارے میں بتایا ہے ۔جامع مسجد کی سیڑھیوں پر رہنے والے حافظ جی کو عقیدت مند اور ضرورت مند کیوں گھیرے رہتے؟ایک نابینا بزرگ میر درد کی کس غزل کو سنایا کرتے ؟مچھلی اور گوشت بازار کیسے اردو بازار میں تبدیل ہوا؟دلی کی آخری بہار کن بزرگوں کے دم سے تھی؟آئیے دلی کی پُر رونق شام کے بارے میں جاننے کے لیے پڑھتے ہیں ۔