Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Short Story,
Keywords: Bedtime Stories,
پریم چند اُردو ادب کے وہ پہلے افسانہ نگار ہیں جنہوں نے اپنے افسانوں میں انسان کے مسائل کو اس کےدور، نفسیات، ضروریات، کمزوریوں، مجبوریوں یعنی مکمل زمینی حقائق کے ساتھ پیش کیا۔آپ نے سماجی،مذہبی،معاشرتی،معاشی اقدار اور ان کے تحفظ اور مثبت طریقے سے اُن کی نشو و نما پر زور دیا۔زیر نظر کہا نی میں ایک ایسے کسان کا ذکر ہے جو آخری دم تک غربت سے لڑتا رہا ۔ شنکر ایک سیدھا سادا کسان تھا کہ کھانا نہ ہونے پر بھی صبر شکر سے دن رات گزارتا ۔لیکن اگر کبھی کو ئی مہمان آجاتا تواس کو اپنی بساط سے بڑھ کر پیش کرتا۔ ایسے ہی ایک کسی مہمان کے لیے شنکر نے گاؤں کے پروہت سے سواسیر گیہوں ادھار لیے مگر کیسے وہ گیہوں اس کی ساری زندگی کا قرض بن گئے؟ شنکر کی غربت کی روداد جاننے کے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں ۔