
User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale
Keywords: Bedtime Stories, Classic, fantasy
ڈورتھی کنساس کے دلفریب سبزہ زاروں میں اپنے چچا ہنری اور چچی ایم کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی تھی، جس میں کوئی آسائش کا سامان نہ تھا۔ گھر کے قریب زمین کے نیچے ایک گڑھا کھود کر پناہ گاہ بنائی گئی تھی تاکہ طوفان اور بگولوں سے بچا جا سکے۔ایک دن بہت تیز ہوا چلنے لگی جو اس قدر بڑھ گئی کہ چچا اور چچی سب کچھ چھوڑ کر گڑھے کی طرف بھاگے۔ چچی نے ڈورتھی کو پکارا کہ وہ جلدی سے آ جائے، لیکن ڈورتھی اپنے کتے ٹوٹو کی وجہ سے وقت پر نہ پہنچ پائی اور اس کا گھر بگولا اڑا کر کسی اور سرزمین پر لے گیا۔وہ سرزمین کون سی تھی؟ ڈورتھی کی طرف بڑھنے والے لوگ کون تھے اور انہوں نے اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ ان لوگوں نے ڈورتھی کو جادوگرنی کے نام سے کیوں مخاطب کیا؟ جادوگرنی نے ڈورتھی کو کہاں جانے اور کس سے ملنے کا کہا؟ جاننے کے لیے اس زبردست کہانی کا پہلا حصہ پڑھیں۔