User Rating
Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Islamic,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson,
سرکار کا دربار کتاب مسلمان بچوں کے لیے ایک جامع کتاب ہے جس میں آسان لفظوں میں حیاتِ نبویؐ کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہےکہ صفحہ در صفحہ دلچسپی بڑھتی ہی جاتی ہے۔ حضور پاک ؐ کی تمام زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔ مشفق و مہربان،فیاض، صادق و امین،حلیم و بردبار غرض آپؐ کے اخلاق اور چال چلن ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ بہادری میں آپؐ کا کوئی ثانی نہ تھا ۔ایفائے عہد ، استقامت ،ایثار، مہمان نوازی، دشمنوں اور غلاموں کے ساتھ رویہ غرض زندگی کے سارے معاملات میں ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ سرکارِ دو عالمؐ ، محبوب ؐخدا ہیں ۔ ان اخلاقی قدروں کی عملی مثال جاننے کے لیے اس حصے کو پڑھیے۔