User Rating
Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Islamic,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson,
سرکار کا دربار کتا ب کے مصنف جناب الیاس احمد مجیبی ہیں ۔مجیبی صاحب نے سیرت نبویؐ اور سیرت صحابہ ؓپر متعدد کتابیں لکھی ہیں ۔سرکار کا دربار سب سے پہلے ۱۹۲۸ء میں شائع ہوئی تھی۔اس کا مقصد مسلمان بچوں کو عام فہم ا نداز اور آسان زبان میں سیرت نبویؐ سے متعارف کروانا ہے۔اس کتاب کو بچوں کی نفسیات کو پیشِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے۔اس میں مصنف نے ابتدا میں عرب کے جغرافیہ اور تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی ہے۔پھر آپؐ کے خاندان نام و نسب،مکی اور مدنی زندگی کے حالات تاریخی ترتیب سے بیان کیے ہیں ۔ آخر میں آپؐ کے اخلاق و عادات اور چالیس احادیث مختصراً بیان کی ہیں۔الف لیلہ کے قارئین کے لیے ہم نے اس کتاب کے بارہ حصوں کا انتخاب کیاہے۔پہلے حصے میں عرب کی جغرافیائی حدود و قیود،وہاں کی آب و ہوا،لوگوں کا ذریعہ معاش اور رہن سہن کے بارے میں بیان کیا گیا ہے ۔ آئیے اس منفرد اور دلچسپ تاریخ کو جاننے کے لیے اس حصے کو پڑھتے ہیں ۔