Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Historical Fiction,
Keywords: Bedtime Stories,
شاہد احمد دہلوی اردو کے مشہور ادیب، مترجم، اور صحافی تھے۔ شاہد احمد دہلوی کو دہلی کی تہذیب و ثقافت کا عمیق مشاہدہ اور گہرا شعور حاصل تھا، جو ان کی تحریروں میں واضح نظر آتا ہے۔ ان کی تحریریں دہلی کے بدلتے ہوئے حالات، تہذیبی زوال، اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہیں۔ زیرِ نظر مضمون میں مصنف قطب صا حب کی سیر کا حال بیان کرتے ہیں ۔یہ مضمون پرانی دہلی کے لوگوں کی خوش مزاجی اور سیر و تفریح کی روایت پر مبنی ہے۔ برسات کے موسم میں دہلی والے قطب صاحب اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر کے لیے نکلتے ہیں۔ کہانی میں آغا نواب اور ان کے خاندان کی قطب صاحب کی سیر کی تیاریاں، راستے کی رونق، بازار میں ملنے والےپکوان، اور جھولے جھولنے کے مناظر بیان کیے گئے ہیں۔ دہلی کی ثقافت اور خوشیوں سے بھرپور روایات کے بارے میں مزید جاننے کےلیےآئیے پڑھتے ہیں ۔