بابر اور محمود کو گرمیوں کی تعطیلات ہوئیں تو وہ ’نواب گنج ‘ جانے کی تیاری کرنے لگے ۔ نواب گنج میں ان کے چچا رہتے تھے ۔وہاں ایک جنگل بھی تھا جس میں انہوں نے شکار کا پروگرام بنایا ۔ان کے ہمراہ ماہر شکاری خان رانا بھی جارہے تھے جو انسپکٹر آفتاب احمد کے گہرے دوست بھی تھے ۔ جب یہ لوگ نواب گنج قصبہ پہنچے تو چچا شاکر علی بہت خوش ہوئے ۔ انسپکٹر آفتاب احمد نے جب گھر کی خیریت دریافت کی تو چچا پریشان کیوں ہو گئے؟ انہوں نے جنگل اور قصبے کے لوگوں کے بارے میں کیا بتایا؟ جب محمود اور بابر شکار کے لیے جنگل میں گئے تو انہوں نے کیا دیکھا ؟ اس گتھی کو سلجھانے کے لیے یہ پراسرا ر کہانی پڑھیے۔