Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Keywords: Bedtime Stories, Classic,
مارک ٹوئن کا اصل نام سیموئیل لینگ ہورن کلیمنزتھا۔ وہ ایک امریکی مصنف، مزاح نگاراور مضمون نگار تھے، جو اپنی مشہور کتابوں ’دی ایڈونچر ز آف ٹام سائر‘اور’ ایڈونچرز آف ہکل بیری فِن ‘کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ان کے خاندان والے انہیں ’’سیم‘‘ کہہ کر پکارتے تھے۔سیم کے والد کسان، تاجر اور ڈاک خانے کے منتظم تھے، جبکہ ان کی والدہ ایک مصروف خاتون خانہ تھیں۔ بچپن میں سیم کمزور تھے اور پانچ سال کی عمر میں انہوں نے اسکول جانا شروع کیا۔ انہیں تیراکی کا بے حد شوق تھا۔سیم نے اپنا بچپن کیسے گزارا؟بچپن میں سیم اور ان کے دوستوں نے کون کون سے کارنامے سر انجام دیے؟ اس سب کے متعلق جاننے کے لیے یہ سوانح عمری پڑھیں۔