User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale,
Keywords: Bedtime Stories, Classic,
یہ داستان ہے اس وقت کی جب کائنا ت میں دو ہی جگہیں تھیں،ایک آسمان اور دوسری دنیا ۔ اس دور میں کائنات میں چار طرح کی مخلوقات تھیں جن میں سے فرشتے اور جنات پہلے سے موجود تھے جبکہ انسان اور جانوروں کی نئی نئی تخلیق ہوئی تھی لیکن انسان کو سب پر فوقیت حاصل تھی ۔ آسمان سات تھے اور ہر ایک پر الگ کہانی تھی ۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنایا تھا اوراب وہاں انسان کو بسانے کے ساتھ ساتھ حکومت کا اختیار بھی دیا جا رہا تھا ۔ زمین کے پانچ حصے بالکل برابر ملے ہوئے تھے ۔ ان حصوں میں انسان کو قبیلوں کی صورت میں اتارا گیا تھا۔ ان قبیلوں کے کیا نام تھے ؟ ان کا طرز زندگی کیسا تھا ؟ وہاں کا کھانا پینا ، رہن سہن، عادات و اطوار اور لباس کیسے تھے؟ علاوہ ازیں کیا جنات انسان کی برتری کو قبول کر پائے؟ اوتار کون تھے ان کے ذمہ کیا کام تھے ؟ آئیے انسانی زندگی کی ابتداکے بارے میں جاننےکے لیے یہ دلچسپ کہانی پڑھتے ہیں ۔