صوفی غلام مصطفٰی تبسم بچوں کے مقبول ترین شاعر تھے۔ نظم ہو یا نثر ، غزل ہو یا گیت ، ملی نغمے ہوں یا بچوں کی نظمیں غرض وہ ہر میدان کے شہسوار تھے۔ زیر نظر کتاب میں آپ کی دو نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ پہلی نظم ’کبھی غل مچاتی ہے گڑیا ‘ میں گڑیا سب کو ہنساتی ہے، دل بہلاتی ہے اور رو رو کرسب کو جگاتی ہے ۔ دوسری نظم میں ثریا کی گڑیا شرارت کی پڑیا ہے ۔وہ ہر وقت ثریا کے ساتھ رہتی ،ایک دن ثریا اپنی گڑیا کو اکیلا چھوڑ کر باہر گئی تو ایسا کیا ہوا کہ وہ رونے اور چلانے لگی ؟ ان دونوں گڑیا ؤں کے بارے میں جاننے کے لیے آئیےنظمیں پڑھتے ہیں ۔