Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Islamic,
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ انسانوں کے دلوں کا نور، رحمت اور محبت کےسفیر، پوری انسانیت کے لیےمشرف ترین شخصیت اور اللہ کے پیارے رسول ہیں۔ آپﷺ ایک عظیم انسان، عالمگیر استاداور مثالی رہنما تھے۔ آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔نبی کریم ﷺ کی ذاتِ بابرکت، نجابت و شرافت، اخلاق و کردارکی آئینہ دار ہے ۔ذاتی، خانگی، اجتماعی، ملکی معاملات ا ور اپنوں ،بیگانوں سے آپﷺ کا برتاؤ اور طرز عمل ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔آپﷺ کی ذات اقدس زندگی کے ہر مرحلہ، موقع اور مقام پر انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ ادا کرتی ہے۔ زیر نظر مضمون میں آپﷺ کی پیدائش اور حیات ِ مبارکہ کے واقعات تفصیلاً بیان کیے گئے ہیں ۔