
User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Humor
Keywords: Bedtime Stories, Classic
راوی کو اپنے والدین اور اپنی جائے پیدائش کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ اسے صرف اتنا یاد ہے کہ جب وہ بہت چھوٹا تھا تو ایک دن ایک صاحب اسے اپنے گھر لے آئے اور تب سے وہ اسی گھر میں رہ رہا ہے۔ گھر میں پہلے دن اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا، اسے نئے کپڑے پہنائے گئے اور دسترخوان پر بٹھا کر کھانا کھلایا گیا، مگر بقول راوی، وہ پہلا اور آخری دن تھا جب اسے اس گھر میں دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھانا نصیب ہوا۔ آخر راوی کا دوسروں کو گھورنا اس کے لیے کیسے فائدہ مند ثابت ہوا؟ وہ بیگم صاحبہ کی بیٹی کی کھانے پینے کی عادتوں سے کس طرح پریشان رہتا تھا؟ نئی آنے والی ماما کس کام میں طاق تھیں اور انہوں نے راوی کو کس چیز کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملا لیا؟ آخر ماما جی کی چوریوں کا بھانڈا کیسے پھوٹا؟ جاننے کے لیے یہ دلچسپ کہانی پڑھیے!