Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Short Story,
Keywords: Bedtime Stories,
منشی پریم چند دیہاتی زندگی سے محبت کرنے والے انسان تھے،خاص طور پر ان میں بسنے والے انسانوں سے۔زیر نظر کہانی میں حامد چار سال کا یتیم بچہ ہے جس کی پرورش اس کی بوڑھی دادی اپنی خودداری اور دعاؤں کے سائے میں کرتی ہے۔عید کے دن عیدگاہ جانے اور میلہ گھومنے کے لئے امینہ اپنے یتیم پوتے کو تین پیسے دیتی ہے۔میلے میں حامد کے دوست کھانے کی چیزیں اور کھلونے خریدتے ہیں مگر حامد کھلونوں کی بجائے ایک دست پناہ(چمٹا ) خریدتا ہے ۔ حامد نے ایسا کیوں کیا ؟ اس کے دوستوں نے جب اس کا مذاق اڑانا چاہا تو حامد نے کیا جواب دیا ؟ اس کی دادی نے دست پناہ دیکھ کر کیا کیا ؟ حامد کی عیدگاہ جانے کی روداد جاننے کے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں ۔