Expert Rating 7 out of 10
User Rating
Genre: Prose,
Keywords: Bedtime Stories,
شاہد احمد دہلوی ایک بڑے اچھے صاحب طرز ادیب تھے۔ دلی کے واقعات کوٹکسالی زبان میں لکھ کر انہوں نے نہایت بلند مقام حاصل کرلیا ۔ ان کے اندازِ بیاں میں شوخی کا رنگ غالب ہے جس کے ساتھ ادبی چاشنی بھی پائی جاتی ہے۔ اس امتزاج نے شاہد صاحب کے طرز تحریرکو ایسی لطافت اور دلکشی بخشی ہے ، جس میں کوئی ان کا مدمقابل نہیں ہے۔زیر نظر کہانی میں مصنف نے دلی کے چٹخارے دار کھانوں کے بارے میں بیا ن کیا ہے ۔ دلی کے کھانے یو ں تو سبھی بہت مشہور تھے مگر مصنف نے خاص طور پر کن مشہور کھانوں کی تراکیب اور ان کے بنانے والوں کا ذکر کیا ہے ؟ دلی کے مشہور چٹخارے دار کھانوں کے بار ےمیں مزید جاننے کے لیے آئیے پڑھتے ہیں ۔