Expert Rating 7 out of 10
User Rating
Genre: Prose,
Keywords: Bedtime Stories, Comedy
شاہد احمد دہلوی مولوی نذیر احمد کے پوتے تھے۔ ان کا شمار ایک ذی علم شخصیت کے طور پر ہوتا ہے۔ ان کی تصنیفات و تالیفات کی تعداد پچاس کے قریب ہے۔ ان میں کئی کتابیں خاصی مشہور ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شاہد صاحب ایک بڑےاچھے صاحبِ طرز ادیب تھے۔ دلی کے واقعات کو جن سے انھیں پوری واقفیت تھی، دلی کی ٹکسالی زبان میں لکھ کر انھوں نے نہایت بلند مقام حاصل کر لیا۔ ان کے طرزِ تحریر میں زبان کے چٹخارے کے ساتھ ساتھ بڑی دلکشی اور جاذبیت ہے۔ زیرِ نظر کہانی میں انھوں نے اہلِ دلی کے چٹور پن کو دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ جیسے کہ کہانی کا کردار شب براتی عرف شبو اپنے دوستوں کے ساتھ دلی کے ٹھیلوں اور گلیوں کی سیر کرتا ہے۔ شبو نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کیا کیا کھایا؟ آئیے دلی والوں کے چٹور پن کے قصے جانتے ہیں۔