Chanda Mamu Door Key

Chanda Mamu Door Key

Ehya Publications

Expert Rating 10 out of 10

Chanda Mamu Door Key

Expert Rating 10 out of 10

User Rating

Publish Date: 11 Oct 2024
No. of Pages: 42
No. of Pages: 42
Publish Date: 02-02-2025

Genre: Poem,

Keywords: Bedtime Stories, FunPoems

کتاب (چندا ماموں دور کے) میں چاند سے متعلق بچوں کے لیےمختلف شعرا کی نظمیں شامل کی گئی ہیں ۔ شاعرہ سطوت رسول کا تعلق دلی سے تھا ۔انہوں نے رات ہوتے ہی چاند کی آسمان پر آمد کے متعلق بتایا ہے کہ جب سب گہری نیند میں چلے جاتے ہیں تو تاروں سے بھرا آسمان چاند کےآنے سے مزید خوبصورت ہوجاتا ہے ۔ ریاست اترپردیش کےشہر سیتا پور سے تعلق رکھنے والے شاعر جناب کیف احمد صدیقی نے کم عمری سے ہی بچوں کے لئے نظمیں لکھنا شروع کردی تھیں۔ زیر نظر نظم (چاند)میں شاعر چاند کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں ۔جب مہیب خاموشی چھا جاتی ہے تو خوبصورت چاند نکل آتا ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔کیف احمد کیفی نظم (ارادے ) میں بچوں کے بچپن کے خواب اور ارادوں کی ترجمانی کر رہے ہیں کہ کسی دن وہ راکٹ کے ذریعے چاند پر جاکر ایک حسین دنیا بسائیں گے ۔ افسر میرٹھی ایک ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لئے بھی بہت سی نظمیں اور کہانیاں لکھیں۔بادل اور چاند میں وہ کہتے ہیں کہ چاند بادل کی اوٹ سے ایسے نکلتا ہے جیسے پردے کے پیچھے سے جھانک رہا ہو۔ سیدہ فرحت کی نظم (چندا ماموں ) میں بچے چاند سے کہتے ہیں کہ ہم کبھی چاند پر آئیں گے اور دیکھیں گے کہ کیا سچ میں چاند پر پریاں رہتی ہیں ۔ظفر گورکھپوری بچوں کے ادیب اور مشہور شاعر تھے ۔ ان کی نظم (چاند کوئی افسانہ نہیں) بچوں کو چاند کی حقیقت بیان کرتی ہے کہ نہ چاند پر پریاں رہتی ہیں نہ چاند ہمارا ماموں ہے۔ آئیے یہ مزیدار نظمیں پڑھتے ہیں ۔ چوتھی سطر میں لیتا پور کی جگہ سیتا پور لکھا جائے۔ پانچویں سطر میں شروع کر دی تھیں ،لکھا جائے۔

More Like This

Sign Up for the Latest

Books & Updates!