Expert Rating 7 out of 10
User Rating
Genre: Prose,
Keywords: Bedtime Stories,
نام وَر ادیب اور شاعر شوکت تھانوی نے یوں تو ادب کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی اور خوب لکھا، لیکن ان کی وجہ شہرت طنز و مزاح ہے۔لفظوں کے الٹ پھیر سے، محاورے سے، املا کی ناہمواریوں سے اور زیادہ تر مضحکہ خیز واقعات سے شوکت تھانوی نے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ان کے طنزومزاح میں گہرائی نہیں بلکہ سطحیت ہے۔ زیر نظر کہانی میں شوکت تھانوی پطرس بخاری کا ایک خاکہ ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ قیامِ پاکستان کے بعد اردو ادب میں پطرس بخاری کا قد ان کے ہم عصروں میں بہت بلند نظر آتا ہے اور اس کا اعتراف اپنے وقت کے نام ور اہلِ قلم بھی کرتے تھے۔مصنف کی ملاقات کب اور کیسے پطرس بخاری سے ہوئی؟ شوکت تھانوی دلچسپ انداز میں پطرس بخاری کی ملازمت ،مزاحیہ اندازاور ہم عصروں کے ساتھ ان کے رویے کو بیان کرتے ہیں ۔ آئیے پطرس بخاری کی شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کےلیے کہانی پڑھتے ہیں ۔