
شوکت تھانوی (1904ء-1963ء)
شوکت تھانوی اردو کے نامور مزاح نگار، شاعر اور صحافی تھے۔ انہوں نے ظرافت، بے ساختہ پن اور لطیف طنز کے ذریعے عام فہم اور شائستہ نثر نگاری کی اعلیٰ روایت قائم کی۔ ان کے مشاہداتی اندازِ تحریر نے معاصر معاشرتی خامیوں کو بالعموم اور متوسط طبقے کے المیوں کو بالخصوص بے نقاب کیا۔ سودیشی ریل اور سودیشی اسٹور ان کے اسلوب و فن کی چند نمایاں مثالیں ہیں۔