’’احمد اور صوفی کی دنیا ‘‘سبق آموز کہانیوں کا خوبصورت سلسلہ ہے، جس میں بچوں کو نہایت آسان، پیارے اور دلکش انداز میں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا گیا ہے۔ ان کہانیوں میں بچے احمد اور صوفی کے ساتھ روزمرہ زندگی کے مختلف واقعات سے گزرتے ہیں؛ کہیں وہ اذان کا احترام سیکھتے ہیں، کہیں نماز کی اہمیت کے بارے میں جانتے ہیں، اور کہیں سچ بولنے اور امانت داری کا سبق حاصل کرتے ہیں۔یہ سلسلہ بچوں کو نہ صرف معلومات دینے بلکہ ان کے دل میں دین کی محبت پیدا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ وہ خوشی خوشی دینی احکامات سیکھ کر ان پر عمل پیرا ہو سکیں۔ اگر آپ حضرت محمد ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، دعا کی اہمیت، پرندے اور حمد، نیکیوں کا موسمِ بہار، اور اسی طرح کی دلچسپ کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو احمد اور صوفی کی دنیا میں قدم رکھیں۔