AlifLaila Logo
Google Play StoreApple App Store
UR
Home
Logout

الف لیلہ: بچوں کی بہترین ڈیجیٹل لائبریری

بچوں کے ادب کی ایک وراثت، جہاں کہانیاں نسلوں کو جوڑتی ہیں

الف  لیلہ ہمارے بارے میں بینر

گرد و پیش کا شعور - ہم بچوں کے ذہنی افق کو وسعت دے کر انہیں سیکھنے کے عمل میں مدد دیتے ہیں

پڑھتے رہیں - اپنے تجسس کو راستہ دکھانے دیں

پڑھتے رہیں - اپنے تجسس کو راستہ دکھانے دیں

کچھ کہانیاں زمان و مکان سے ماوراء ہوتی ہیں جبکہ کچھ کا تعلق اسی دور سے ہوتا ہے جس میں ہم رہتے ہیں۔ ان کا مصدر کچھ بھی ہو، بچے کبھی بھی ایسی کہانی کے سحر سے نکل نہیں پاتے جو ان کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لے۔ الف لیلہ کی کاوش کے پیچھے یہی مقصد کار فرما ہے یعنی کتابوں کی اس محبت کو بیدار کرنا۔ کلاسیکی سے لے کر عصری تک، ہماری کتابوں کا وسیع اور متنوع مجموعہ آپ کے تجسس کو مہمیز کرتی ہے۔ آئیے بلا جھجھک ہماری لائبریری میں نئی داستانیں تلاش کریں۔

اپنے تخیل کو پرواز دیں

آپ کہیں بھی ہوں؛ کوئی بھی ہوں؛ یہ کہانیوں کی نگری ہے۔ اس میں اتریے اور ایک ایسی تفریحی مہم کا آغاز کریں جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے اور آپ کے تخیل کو آگے بڑھاءے۔

اپنے تخیل کو پرواز دیں
جمالیاتی ذوق کی آبیاری

جمالیاتی ذوق کی آبیاری

ادھر سرما کی برف باری میں ایک مہم سر کی جا رہی ہے، تو ادھرسورج تھکے ہوئے مسافر کی پیٹھ پر چمک رہا ہے، لیکن نہیں، یہاں نیکی اور بدی کے درمیان لڑائی جاری ہے، اور وہاں اڑنے والا قالین آج کے ڈرون کی طرح آپ کو بہترین فضائی نظارے دے رہا ہے۔ الف لیلہ قاری کو ہر کہانی کے پلاٹ کے ذریعے دنیا کی رنگارنگ خوبصورتیوں کو دیکھنے اور دریافت کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

سیکھنے کا مزیدار طریقہ

الف لیلہ بچوں کے لیے سیکھنے کا ایک تفریحی اور دلچسپ طریقہ پیش کرتا ہے، چاہے وہ گھر پر ہوں یا سفر میں، سیکھنے کے عمل کو جستجو کا ایک خوشگوار تجربہ بناتا ہے، اور ذہنی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

سیکھنے کا مزیدار طریقہ

Stay Updated with
our Newsletter

WhatsApp
Facebook
Instagram
YouTube
TikTok
Google BtnApple App Store Button