Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Non-fiction,
Keywords: Bedtime Stories,
شاہد احمد کثیر التحریر مصنف تھے۔ دِلّی کی ٹکسالی زبان کے امین، ایک ادبی جریدے کے مدیر ایک عمدہ خاکہ نگار، عالمی ادب پر گہری نظر رکھنے اور عالمی ادب کے جواہرات کے تراجم کرنے والے۔ دہلی اور دہلویت کا جس قدر گہرائی سے شاہد احمد نے مطالعہ کیا اور انہیں وضاحت اور دل چسپی سے قلم بند کیا وہ انہی کا خاصاہے۔زیر ِ نظر مضمون میں انہوں نے اردو کے مسئلے کو بیان کیا ہے ۔اردو بولنے والوں کی طرح اردو بھی کشادہ دل ہے اسی لیے یہ ابھی تک زندہ ہے۔ دلی اور لکھنو کے درمیان اختلافات بھی زبان کی ترقی کا ذریعہ بن گئے کہ اردو کے دو بڑے دبستان قائم ہوگئے۔اب مسئلہ یہ تھا کہ طالب علم کس سے سند پائیں اور کدھر جائیں ؟ یہ مسئلہ کب تک چلا اور اس کا کیا حل نکلا؟ آئیے اردو کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی ترویج کے بارے میں جانتے ہیں ۔