یہ شہر کا قدیم محلہ تھا جس کی ارشاد سٹریٹ میں بڑے بڑے بنگلے تھے ۔ انہی بنگلوں میں سے ایک میں دوہیم رہتا تھا ۔ سخت سردیوں کا موسم تھا ۔ایک رات دوہیم اپنے نانا جان کے کمرے میں سو رہا تھا کہ اسے کسی کے گنگنانے کی آواز سنائی دی ۔ جب اس نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور اس کی ساری بہادری ہوا ہو گئی ۔ دوہیم نےدیکھا کہ ایک سفید بھوت گلی میں رقص کررہا ہے ۔ کیا یہ سچ میں وہی بھوت تھا جس کے بارے میں سارے محلے والے باتیں کر رہے تھے؟ یہ بھوت کس کی حویلی میں رہتا تھا ؟ آئیے اس بھوت کی حقیقت اور اس کا سیاہ حویلی سے تعلق جاننے کےلیے یہ پُراسرار کہانی پڑھتے ہیں ۔