
User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Non-fiction
Keywords: Bedtime Stories, Classic
تعلیم سے فراغت کے بعد مصنف نوکری کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ ان کی ملاقات اپنے ایک عزیز سے ہوتی ہے، جو انہیں نواب صاحب کے صاحبزادے کے اتالیق کی حیثیت سے ان کے ساتھ علی گڑھ جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ عزیز کے مشورے پر مصنف چند روز کے لیے نواب صاحب کے ہاں قیام کرتے ہیں تاکہ ان کے رہن سہن اور طور طریقوں سے واقف ہو سکیں۔ مصنف نے نواب صاحب کی کوٹھی کا کیسا نقشہ کھینچا؟ مصنف اور نواب صاحب کی وضع قطع اور خیالات میں کیا فرق تھا؟ کیا مصنف اپنے جدید خیالات سے نواب صاحب اور ان کے مصاحبین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو پائے؟ آخر ایسا کیا ہوا کہ نواب صاحب کے صاحبزادے علی گڑھ سے واپس آنے پر مجبور ہو گئے؟ ان تمام دلچسپ واقعات اور پرانی و نئی تہذیب کے تصادم کو جاننے کے لیے مرزا فرحت اللہ بیگ کا یہ دلچسپ مضمون پڑھیں۔